حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی، جہاں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔
تعزیتی ریفرنس کے دوران یکم مارچ کے شہداء کی قربانیوں اور جان فشانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی یاد و خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

اس موقع پر خانوادۂ شہداء میں رہبر معظم شہید اور دیگر شہداء کی جان فشانیوں کے حوالے سے تحریر و شائع ہونے والی کتب اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے افکار، جدوجہد اور ایثار کو معاشرے کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا۔










آپ کا تبصرہ